Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ کی طرح سکول بھی بند ہوں گے؟

مملکت میں کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر کا سلسلہ جاری ہے( فوٹو، سوشل میڈیا)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد بن خالد العبد العالی نے بتایا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے بچاﺅ اور اس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے سکول بند کرنے کا فیصلہ بڑے ایونٹ کی میڈیسن کا انٹرنیشنل سینٹر کرے گا۔ یہی سینٹر بتائے گا کہ سکول کھولنے سے کورونا وائرس کے کیا اور کتنے خطرات ہوسکتے ہیں۔ وہ جمعرات کو ریاض میں کورونا مشترکہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے اطمینان دلایا ہے کہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں ، بری سرحدی چوکیوں ، صحت اداروں میں کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی خطرات کا یومیہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔

کورونا وائرس سے معاشرے کو بچانے کے لیے  پابندی اشد ضروری ہے( فوٹو، سبق)

وزارت صحت کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب آنے والوں کو ہوائی اڈے یا بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی پر یہ بتانا ضروری ہوگا کہ کیا وہ مملکت آنے سے قبل کورونا سے متاثرہ علاقے میں رہے ہیں یا وہاں سے گزرے ہیں۔
العبد العالی نے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے سعودی عرب میں داخل ہونے والے ان مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو تاکید کی ہے جنہوں نے کورونا سے متاثرہ علاقے میں قیام اور وہاں سے گزرنے کی بابت اطلاع نہیں دی تھی۔ 48گھنٹے کے اندر رابطہ کرکے مطلع کردیں۔ کورونا وائرس سے معاشرے کو بچانے کے لیے اس کی پابندی اشد ضروری ہے۔
یاد رہے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے وبائی مرض ’کورونا‘ کی وجہ سے دنیا بھر میں خوف وہراس کی فضا پیدا کر دی ہے جس کے سبب اب تک 3ہزارسے زائد ہلاک جبکہ متاثرین کی تعداد 94810 ہو چکی ہے۔  
کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کے متعدد شہروں کے علاوہ عرب ریاستوں خاص کر بحرین اور کویت میں تدریسی عمل بھی روک دیا گیا ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کی حفاظت کے لیے عمرہ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

شیئر: