Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر، لبنان، اٹلی اور کوریا سے آنے والے گھروں تک محدود رہیں

کورونا وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب اور بحرین کی وزارت صحت کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کر رہی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  سعودی عرب اور بحرین کی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئے اقدامات اٹھائے ہیں۔
دونوں ممالک نے اپنے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران مصر، لبنان، اٹلی اور کوریا سے واپس آنے والے افراد کم ازکم دو ہفتے گھروں تک ہی رہیں، اپنی سرگرمیاں محدود کر دیں اور اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھیں۔

علامت ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طورپر937 پر رابطہ کریں (فوٹو سبق)

صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے مطابق محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
وزارت صحت نے خاص ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی علامت ظاہر ہونے کی صورت میں وزارت صحت سے مدد حاصل کرنے کے لیے فوری طورپرفون نمبر937 پر رابطہ کریں یا قریب ترین ہسپتال سے رجوع کریں۔
  • سعودی عرب کی خبروں کےلیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: