پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی خان ترین نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ پیش رفت جمعرات کو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پی ایس ایل میں دو نئی فرنچائزز کی شمولیت کے لیے نیلامی کی تقریب کے آغاز میں چند ہی منٹس باقی تھے۔
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں علی خان ترین نے کہا کہ ’غور و فکر کے بعد، میرے خاندان اور میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم آج ہونے والے پی ایس ایل فرنچائز آکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ ان کا وقت محض ایک کرکٹ ٹیم کی ملکیت تک محدود نہیں تھا بلکہ یہ جنوبی پنجاب کے لیے آواز بلند کرنے کا ذریعہ تھا۔
ان کے مطابق ’یہ سفر صرف ایک ٹیم کے بارے میں نہیں تھا بلکہ جنوبی پنجاب کے بارے میں تھا، ایک ایسے خطے کو آواز دینے کے لیے جسے طویل عرصے سے نظرانداز کیا جاتا رہا۔ ہم نے جو کچھ بھی بنایا، اسی سوچ کے تحت بنایا۔‘
علی خان ترین نے مزید کہا کہ اگر وہ مستقبل میں پی ایس ایل میں واپسی کریں گے تو اس کی وجہ بھی یہی ہوگی۔ ’اگر میں دوبارہ پی ایس ایل میں آیا تو وہ بھی اسی مقصد کے لیے ہوگا۔ جنوبی پنجاب میرے دل کے قریب ہے، یہی میرا گھر ہے۔‘
After careful consideration, my family and I have decided not to participate in today’s PSL franchise auction.
Our time with Multan Sultans was never just about owning a cricket team. It was about South Punjab. About giving a voice to a region that had been overlooked for too…
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) January 8, 2026












