Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کارخانوں اور ورکشاپس کو اصلاح حال کے لیے مہلت

سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے 2020 کے آخر تک مہلت دی ہے۔فوٹو الریاض
سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے مقررہ معیار اور سلامتی کے ضوابط کی پابندی نہ کرنے والے کارخانوں اورورکشاپس کو 2020 کے آخر تک اصلاح حال کی مہلت دی ہے۔
الریاض اخبار کے مطابق نائب وزیر صنعت و معدنیات اسامہ الزامل نے بتایا کہ’ وزارت صنعت 2021 کے شروع میں سلامتی اور معیار کے مقررہ ضوابط نافذ کرائے گی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’غیر معیاری اور گھٹیا مصنوعات کے ذمہ دار کارخانے اور ورکشاپ بھی ہیں۔ وزارت اس خامی کو دور کرنے میں لگی ہوئی ہے‘۔

الزامل نے  کہاکہ ’ضرورت پڑنے پر کارخانے اور ورکشاپ بند کردیے جائیں گے‘۔فوٹو الریاض

اسامہ الزامل نے بتایا کہ’ بہت سے کارخانوں اور ورکشاپوں کے مالکان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ انہیں جو ملازمین فیس سے استثنیٰ دیا گیا ہے وہ اس کی قدرکرتے ہوئے پہلی فرصت میں اصلاح حال کرلیں گے‘۔
نائب وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت معدنیات غلط سرگرمیو ں پر رکھے ہوئے ہے اور دو طرح سے نگرانی کررہی ہے۔ ایک تو منفرد کارخانوں کو اپنی عمدہ کارکردگی برقرار رکھنے کی ترغیب دے رہی ہے دوسرے عمدہ کارکردگی پر مراعات حاصل کرنے پر بھی آمادہ کررہی ہے۔
علاوہ ازیں معیار اور سلامتی ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر کارخانوں پر جرمانے اور سزائیں دی جائیں گی۔
الزامل نے مزید کہاکہ ’ضرورت پڑنے پر کارخانے اور ورکشاپ بند کردیے جائیں گے‘۔

شیئر: