Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: ولی عہد نے انڈین بچےکی خواہش پوری کردی

 محمد عبداللہ  نےولی عہد دبئی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔(فوٹو امارات الیوم)
 دبئی  کے ولی عہد  شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کینسر کے مریض انڈین بچے محمد عبداللہ کی خواہش پوری کردی۔
 محمد عبداللہ  نےولی عہد دبئی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
الامارات الیوم کے مطابق  سات سالہ انڈین بچے کا کہناہے کہ وہ ’ولی عہد دبئی کو مثالی شخصیت سمجھتا ہے۔ اس کا خواب ہے کہ وہ گھڑ دوڑ میں ولی عہد دبئی جیسا بن جائے‘۔
محمد عبداللہ نے الامارات سے گفتگو میں کہا کہ ’ شیخ حمدان بن محمد کا بہت بڑا فین ہوں۔ وہ جہاں جس کھیل میں بھی حصہ لیتے ہیں اسے ضرور دیکھتا ہوں۔ خاص طور پر گھڑ دوڑ کا ایسا کوئی مقابلہ نہیں چھوڑتا جس میں وہ شرکت کرتے ہوں‘۔

انڈین بچے نے کہا کہ  خواب یہ ہے کہ وہ شیخ حمدان بن محمد کی طرح گھڑ دوڑ سٹار بن جائے۔(فوٹو امارات الیوم)

انڈین بچے نے کہا کہ سب سے بڑا خواب یہ ہے کہ وہ شیخ حمدان بن محمد کی طرح گھڑ دوڑ کا اسٹار بن جائے۔
محمد عبداللہ نے ملاقات کا موقع دینے پر شیخ حمدان بن محمد کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ محمد نے عبداللہ نے  شیخ حمدان کے نام انڈیاسے پیغام  بھیجا تھا جہاں وہ کینسر کا علاج کرا رہا ہے اوروہ کینسر کے تیسرے سٹیج میں ہے۔
انڈین بچے کے والد عبداللہ حسین نے بتایا کہ دو ماہ قبل ہی اس کے بیٹے کے کینسر میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا۔ ڈاکٹرو ں نے بتایا کہ وہ تیسرے سٹیج میں ہے ۔

محمد عبداللہ نے ملاقات کا موقع دینے پر شیخ حمدان بن محمد کا شکریہ ادا کیا۔(فوٹو امارات الیوم)

 عبداللہ حسین کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا تیسری کلاس کا طالب علم ہے۔ وہ ہمیشہ یہ خواب دیکھتا رہتا ہے کہ کس طرح گھڑ دوڑ کا ورلڈ سٹار بن جائے۔ وہ مستقبل میں بہت سارے گھوڑوں کامالک بھی بننا چاہتا ہے‘۔
’شیخ حمدان نے خط ملتے ہی ملاقا ت کا موقع دے کر ہم سب کو حیرت زدہ کردیا‘۔
’ملاقات کے موقع پر ولی عہد نے  ہماری ہر بات نہایت غور سے سنی۔ انہوں نے فیملی کے ہر ممبر سے بات کی اور کسی ایک کو بھی یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ ان سے کسی بھی طرح کسی اور کے مقابلے میں کم قریب ہیں‘۔

شیئر: