Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے مزید 14کیس

متاثرہ مریضوں کو ’قرنطینہ‘ میں رکھا گیا ہے(فوٹو سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات میں نئے کورونا وائرس کے مزید 14 کیسزکی تصدیق ہوگئی ہے۔ کورونا میں مبتلا افراد کا تعلق امارات سمیت مختلف ممالک سے بتایا جاتا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ’ جن نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ان میں چاراماراتی ، تین اطالوی ،  دوبنگلہ دیشی ،  دونیپالی جبکہ روس ، انڈیااور شام کا ایک ایک باشندہ شامل ہے۔
  وزارت صحت کا کہنا ہے کہ’ اب تک  امارات میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 59 ہو چکی ہے جن کا علاج جاری ہے‘۔

کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 59 ہو چکی ہے(فوٹو سوشل میڈیا)

متاثرہ مریضوں کو ’قرنطینہ‘ میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کے عزیز و اقارب بھی متاثر نہ ہوں۔ 
 کویتی ذرائع کا کہنا تھا کہ جن نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ان کے بارے میں معلوم ہوا تھا کہ انہوں نے متاثرین سے ملاقاتیں کی تھی بعدازاں جب ان کا طبی معائنہ کیا گیا تو ان میں وائرس کا انکشاف ہو جس کے بعد انہیں طبی اصولوں کے مطابق ’قرنطینہ ‘ میں پہنچا دیا گیا جہاں طبی اصولوں کے مطابق علاج معالجہ جاری ہے۔
دریں اثنا ’عاجل ‘ ویب نیوز کے مطابق اماراتی وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک بارہ مریض شفایاب ہو چکے ہیں جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

کویت میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تین مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

دوسری جانب کویتی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ  چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تین مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔ کورونا کے مریضو ں کی مجموعی تعداد65 تک پہنچ چکی ہے۔
کویتی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند کا کہنا ہے کہ جن  تین نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے ان میں سےدوایران سے ہو کر آئے تھے جبکہ تیسرا آذربیجان سے آنے والا شامل ہے۔

شیئر: