Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: آن لائن منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

پولیس اہلکار نے سادہ لباس میں خاتون سے منشیات وصول کی۔ فوٹو سوشل میڈیا
دبئی پبلک پراسیکیوٹر نے 27 سالہ عرب خاتون کو آن لائن منشیات فروخت کرنے پر گرفتار کرکے فوجداری کی عدالت میں پیش کردیا۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کے ماتحت انسداد منشیات ادارے کےعینی شاہد نے بتایا کہ رپورٹ ملی تھی کہ ایکعرب خاتون آن لائن منشیات کا دھندا کررہی ہے۔

خاتون نے پوچھ گچھ پر اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ فوٹو سوشل میڈیا 

 ایک سپاہی نے فرضی گاہک کے طور پر خاتون سے رابطہ کیا۔
دبئی کے سپاہی نے سوشل میڈیا کے ذریعے عرب خاتون سے رابطہ کیا۔ اس نے نشہ آور اشیا حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ 
ایک ہوٹل کے قریب منشیات حوالے کرنے اور رقم کی وصولی کا سمجھوتہ ہوگیا۔ دبئی پولیس کا سپاہی سادہ لباس میں مقررہ جگہ پر پہنچ گیا۔ اشارے پر عرب خاتون بھی گاڑی میں بیٹھ گئی اور نشہ آور مادے کاایک نمونہ اس کے حوالے کردیا۔
سپاہی نے فوری طور پر منشیات کی وصولی کا اشارہ دور موجود اپنے ساتھیوں کو دے دیا۔ جو پہلے سے موجود تھے۔ پولیس اہلکاروں نے گاڑی کی ناکہ بندی کرلی اور عرب خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
نشہ آور اشیا کا دھندا کرنے والی عرب خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے بڑی دلچسپ بات بتائی۔ کہنے لگی کہ’ جی ہاں میں نشہ آور اشیا کا دھندا کرتی ہوں۔ مجھے اپنی رہائش کا کرایہ ادا کرنا ہوتا ہے اور اس کے سوا میرے پاس کرائے کی رقم دینے کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے‘۔
                     
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: