Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی نے اسلام آباد کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

پی ایس ایل فائیو میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا ٹاکرا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا 28 واں میچ تماشائیوں کے بغیر اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوا۔
کنگز یونائیٹڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
شرجیل خان 14 گیندوں پر 37 رنز بنا کر عاکف جاوید کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ بابر اعظم کے بلے کا جادو بھی نہ چل سکا اور وہ صرف 19 رنز بنا کر محمد موسی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ اسلام آباد کی طرح کراچی کے بلے باز بھی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے لیکن انہوں نے آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو حاصل کر لیا۔
اسلام آباد نے کراچی کو 137 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
آج کے میچ میں حسین طلعت کے 37 رنز کے علاوہ یونائیٹڈ کے بلے باز کو ئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور کنگز کو بیٹنگ کے لیے ایک نسبتاً آسان ہدف ملا۔
رضوان حسین 17 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ پی ڈی سالٹ کو 25 رنز پر عماد وسیم نے پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ کپتان شاداب خان ارشد اقبال کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بعد ازاں دیگر کھلاڑی بھی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا ٹاکرا تھا پہلے میچ میں بھی کنگز نے یونائیٹڈ کوپانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پوائنٹس ٹیبل کو دیکھا جائے تو کنگز کا پلڑا کافی بھاری نظر آتا ہے۔ کراچی نے کُل آٹھ میچز میں سے چار جیتے ہیں اور یہ نو پوائنٹس کے ساتھ ملتان سلطانز کے بعد دوسری پوزیشن پر ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا پوائنٹس ٹیبل پر پانچواں نمبر ہے۔ یونائیٹڈ نے نو میں سے تین میچز جیتے ہیں۔
شیڈول میں تبدیلی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پی ایس ایل  فائیو کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے اور اب ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ کے بجائے 18 مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔
 پی سی بی  نے ایونٹ کے  پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا ہے۔
فیصلے کے مطابق پی ایس ایل 2020 کو چار روز تک محدود کردیا گیا ہے اور نئے شیڈول کے مطابق اب 34 کی بجائے 33 میچز کھیلے جائیں  گے۔

کون سے غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہے ہیں؟
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہونے کی اجازت دے دی ہے۔
ی سی بی کے ترجمان سمیع الحسن برنی نے اردو نیوز کو بتایا کہ آٹھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لیگ سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی۔
پی سی بی کے مطابق لیگ سے دستبردار ہونے کی اجازت لینے والے کھلاڑیوں میں ملتان سلطانز کے ریلی روسو اور جیمز وینس، کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز، کوئٹہ گلیڈیٹر کے جیسن روئے اور ٹیمل ملز جبکہ پشاور زلمی کے ٹوم بینٹن، کارلوس بریتھویٹ، لیم ڈوسن، لیوس گری گوری اور لیم لیونگ سٹون شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں کے علاوہ پشاور زلمی کے ایک کوچ جیمز فوسٹر نے بھی دستبرداری کی اجازت مانگی ہے۔
گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتِ سندھ کی سفارش پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 2020 کے آئندہ میچز شائقین کے بغیر منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح لاہور میں بھی میچز شائقین کے بغیر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیئر: