Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطنت عمان ،اردن اور مصر میں بھی سکول بند

اردن میں تمام فلائٹس معطل اورعوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سلطنت عمان میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے تمام تعلیمی ادارے اتوار سے ایک ماہ کےلیے بند کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔
عمان میں اعلی تعلیمی کمیٹی کا کہنا ہے کہ’ دنیا بھر میں وبائی صورتحال اختیار کرلینے والے مرض سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیے بند کر دیئے جائیں‘۔
عمانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحت کے ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ’مقیم غیر ملکی اور مقامی شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں‘۔

امارات میں کورونا کے مزید تین مریض صحت یاب ہوگئے( فوٹو اے ایف پی)

دریں اثنا امارات میں وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ کورونا کے مزید تین مریض صحت یاب ہوگئے ۔دو اماراتی شہری اور ایک انڈین ہے۔
ادھراردن میں تمام فلائٹس معطل ہیں کورونا سے بچائو کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔تعلمی ادارے بند کردیے گئے۔
مصر میں بھی تمام تعلیمی ادارے 2ہفتے کے لیے بند کرنے  کے احکامات صادر کر دیئے گئے ہیں۔

مصر کورونا سے نمٹنے کے لیے 100 ارب مصری پونڈ مختص کرے گا۔( فوٹو سوشل میڈیا)

ویب نیوز سبق نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے تعلیمی اداروں کی عارضی بندش کے خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی  نے وزیر اعظم  مصطفی مدبولی کے ساتھ خصوصی ملاقات کی جس میں مختلف امور زیر بحث آئے۔اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے 100 ارب مصری پونڈ مختص کیے جائیں۔

شیئر: