Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: تمام ویزوں کے اجرا پر عارضی پابندی

 17 مارچ سےپابندی عائد  کرنے کا اعلان کیاگیا ہے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
 متحدہ عرب امارات نے عارضی طور پر ہر قسم کے  ویزوں کے اجرا پر 17 مارچ سے پابندی عائد  کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
 سفارتی اہلکار پابندی سے مستثنی ہونگے ۔ اماراتی امیگریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’ پابندی کا نفاذ نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا جارہا ہے‘۔
امارات ٹوڈے کے مطابق عارضی   پابندی کے حوالے سے فاقی ادارہ برائے شہریت  و قومی شناخت کے ذرئع کا کہنا ہے کہ  عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ’نئے کورونا ‘ وائرس کو  ’عالمی وبا‘ قراردینے کے بعد امارات میں ویزوں کے اجراپر عارضی پابندی عائد کی گئی ہےجو احتیاطی تدابیر کا حصہ ہیں۔

4 ممالک سے فضائی سروس مکمل طور پر معطل کی جارہی ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

ذرائع نے مزید کہا کہ’ پابندی سے وہ افراد متاثر نہیں ہو نگے جن کے ویزے ’پابندی عائد ‘ کیے جانے والے فیصلے  یعنی سے 17 مارچ سے  قبل لگ چکے ہوں گے‘۔
دریں اثنا اماراتی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ’ 17 مارچ سے 4 ممالک سے فضائی سروس مکمل طور پر معطل کی جارہی ہے ۔ ان ممالک میں لبنان ، ترکی ، عراق اور شام شامل ہیں۔
کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر چاروں ممالک سے تاحکم ثانی پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے حوالے سے اماراتی سول ایوی ایشن نے تمام فضائی کمپنیوں کو مطلع کردیا ہے‘۔

 سفارتی اہلکار پابندی سے مستثنی ہونگے(فوٹو سوشل میڈیا)

ایوی ایشن ذرائع نے امارات الیوم کو بتایا کہ ’ امور صحت کے اداروں کا ان ممالک سے مسلسل رابطہ ہے جہاں کورونا نے وبائی صورتحال اختیار کی ہوئی ہے جن میں اٹلی بھی شامل ہے‘۔
 ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ مسافر جن کے سفر کا شیڈول سفری پابندی سے متاثر ہوا ہے انہیں چاہئے کہ وہ اپنی فضائی کمپنی جس کے ذریعے انہوں نے بکنگ کرائی ہوئی تھی سے رابطے میں رہیں تاکہ وہ ان کے سفر کی دوبارہ منصوبہ بندی کرسکیں‘

شیئر: