Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: کورونا کے دو مریض ہلاک، 40 نئے کیسز کی تصدیق

ہلاک ہونے والوں میں ایک 72 سالہ جرمنی سیاح ہے ( فوٹو: الاہرام)
مصری حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دو مریض ہلاک ہوگئے جبکہ پیر کو 40 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مصری وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں 35 مصری جبکہ پانچ غیر ملکی سیاح ہیں۔‘
وزارت نے کہا ہے  کہ ’وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں ایک 72 سالہ جرمن سیاح ہے جبکہ دوسرا 50 سالہ مصری شہری ہے۔ اسے ایک مصری خاتون سے میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہوا تھا۔‘
مصری وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے کہا ہے کہ ’وفات پانے والے شہری سے میل جول رکھنے والے تین افراد کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ انہیں بھی کورونا وائرس ہے۔‘
انہوں نے بتایا ہے کہ ’کورونا کے تمام مریض قرنطینہ میں ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک ہے جبکہ باقی کی حالت مستحکم ہے۔‘
ترجمان نے کہا ہے کہ ’کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔‘

شیئر: