Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاروبار بند نہ کرنے پر 128 دکانیں سربمہر

’اب تک 8398 باربر شاپس اور 3285 بیوٹی پارلرز کو بند کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں کاروبار بند کرنے کی خلاف ورزی پر 128 دکانیں سربمہر کردی گئیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’دکانیں کھلی رکھنے پر 3 تجارتی مراکز کو بھی سربمہر کر دیا گیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کئے جانے والے احتیاطی اقدامات کے پیش نظر باربر شاپس اور بیوٹی پارلر کو مکمل طور پر بند رکھنے کی ہدایت ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’فیصلے کی خلاف ورزی پر اب تک 8398 باربر شاپس اور 2385 بیوٹی پارلرز کو سربمہر کر دیا گیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تفتیشی دوروں کے دوران متعدد شیشہ سینٹر اور کافی شاپس بھی بند کیے کردیے ہیں‘۔
میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’کاروبار بند نہ کرنے کی خلاف ورزی پر دکانوں کے مالکان پر جرمانے بھی ہوں گے‘۔
میونسپلٹی نے خبر دار کیا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کی جانے والی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کے فیصلوں پر سختی سے عمل کیا جائے‘۔

شیئر: