Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 51 کیس، کل مریض 562

اب تک کورونا کے 19 مریض مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت کے مطابق نئے کورونا وائرس کے مزید 51 کیسوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 562 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے نئے رجسٹرہونے والے کیسوں میں 18 ریاض ، 12 مکہ مکرمہ ، 6 طائف ، 5 بیشہ ، 3دمام ، 3قطیف ، 2جازان کے علاوہ نجران اور القنفذہ میں ایک ایک مریض کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
 ویب ویب نیوز ’سبق ‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ’ اب تک کورونا کے یقینی مریضوں میں سے 19 مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ کورونا میں مبتلا کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی‘۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو باربار ہدایات کی جاری ہیں کہ سماجی رابطوں کو وقتی طور پر ختم کردیں۔ طبی اصولوں کے مطابق ہاتھوں کو جراثیم کش محلول یا صابن سے صاف کرتے رہیں۔
یاد رہے وزارت داخلہ کی جانب سے بھی جزوی کرفیو لگا دیا ہے جو شام 7سے صبح 6 بجے تک ہو گا اس دوران بعض اہم شعبے پابندی سے مستثنی ہونگے۔

شیئر: