Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا متاثرین ساڑھے چار لاکھ، ایک چوتھائی دنیا لاک ڈاون

امریکہ وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے (فوٹو: روئٹرز)
اب تک اکیس ہزار 180 اموات ہو چکی ہیں جبکہ ایک لاکھ تیرہ ہزارسے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔
 تین لاکھ تیتیس ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ دنیا کے 196ممالک کورونا وائرس کی لپیٹ میں آچکے۔
ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی والے ملک انڈیا میں لاک ڈاون کے آغاز کے بعد اس وقت دینا کی ایک چوتھائی آبادی لاک ڈاون میں ہے۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح خلیجی ممالک میں بھی کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے-
 چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے، جہاں 74,386 شہریوں میں وائرس کے جراثیم پائے گئے جبکہ 7,503 ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں 64,775 شہری متاثر ہوچکے ہیں تاہم ہلاکتوں کی تعداد ایران اور یورپی ممالک سے کم ہے۔
یورپ کے ایک اور اہم ملک سپین میں47,611 کیس سامنے آچکے جبکہ جرمنی میں 37,323 فرانس میں25,233 اوربرطانیہ میں یہ تعداد9,529 ریکارڈ پر آچکی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سامنے آنے والے وائرس کے کیسز میں سے 85 فیصد کا تعلق یورپ اور امریکہ سے ہے، جبکہ ان میں سے 40 فیصد امریکہ سے ہیں۔

ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی والے ملک انڈیا میں لاک ڈاون کا آغاز ہوگیا(فوٹو اے ایف پی)

عالمی ادارہ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جس تیزی سے امریکہ میں پھیلا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  وائرس کا اگلا مرکز امریکہ ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ممالک میں بدھ 25 مارچ  نئے کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد  2472 تک پہنچ گئی- صحت یاب کی مجموعی تعداد 359 ریکارڈ کی گئی جبکہ نئے متاثرین کی مجموعی تعداد 264 بتائی گئی ہے-
کورونا وائرس کے مریضوں میں 16 کی حالت نازک ہے- اب تک خلیجی ممالک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سات ہے-
 

شیئر: