Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: برطانیہ کا ریٹائرڈ ڈاکٹروں کو بلانے کا فیصلہ

میڈٰیکل، نرسنگ کے طلبہ کو بھی عارضی طور پر بلایا جا رہا ہے۔ فائل فوٹو
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز سے نمٹنے کے لیے ہزاروں ریٹائرڈ ڈاکٹروں اور نرسوں کو واپس بلایا جا رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 65 ہزار کے قریب سابق ڈاکٹروں اور نرسوں کو واپس ڈیوٹی پر آنے کا کہا جا رہا ہے۔
برطانیہ میں ہر دن کورونا وائرس کے متعدد نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے۔
لندن  کے میئر صادق خان کے مطابق، حال ہی میں ریٹائر ہونے والے پولیس افسروں کو بھی طلب کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ، میڈیکل اور نرسنگ کے فائنل ایئر کے طلبہ کو بھی عارضی طور پر کام دیا جا رہا ہے تاکہ موجودہ طبی عملے پر کم بوجھ پڑے۔
تاہم زیادہ زور برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے سابق ملازمین پر دیا جا رہا ہے اور خاص طور پر وہ جنہوں نے گذشتہ تین سال میں کام کو خیر آباد کہا ہے۔

شیئر: