Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتیاطی تدابیر کا مذاق اڑانے والا کرونا کا مریض نہیں

سوشل میڈیا صارفین نے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیاتھا(فوٹو، سبق)
کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس طائف نے اعلان کیا ہے کہ سکوں اور حفاظتی ماسک پرتھوکنے والا سعودی کورونا وائرس میں مبتلا نہیں۔
مذکورہ شخص جس نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وڈیواپ لوڈ کی تھی جس میں کورونا وائرس کے حوالے سے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا مذاق اڑاتے ہوئے دکھایا گیاتھا۔
ملزم کو حفاظتی اقدامات کا مذاق اڑانے پر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا گیا-

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیاجائےگا(فوٹو، سوشل میڈیا)

سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیو پرلوگوں نے برہمی کا اظہارکیاتھا۔
مقامی شہریوں نے وڈیو کلپ جاری کرنے والے کے خلاف عبرتناک سزا کا بھی مطالبہ کیا تھا-
پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے وڈیو کلپ بنانے اور جاری کرنے والے کی گرفتاری کا حکم دے دیا تھا-
ملزم کوگرفتار کرنے کے بعداحتیاطی تدبیر کے طورپر اسے طائف کے کنگ فہد میڈیکل کمپلیکس کے ’ قرنطینہ‘ میں رکھا گیا تھا- کمپلیکس نےمختلف ٹیسٹ کرکے رپورٹ جاری کی ہے کہ اسے کورونانہیں-
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نےبتایا کہ مقامی نوجوان کے خلاف قانون کی دفعہ 15 اور 17 کے تحت فوجداری کا مقدمہ درج کیا ہے-
عہدیدار کا کہناہے کہ پبلک پراسیکیوشن صحت عامہ کو نقصان پہنچانے یا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سرکاری اداروں کی ہدایات اور تدابیر کا ماحول خراب کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہے- جو شخص بھی معاشرے کی صحت و سلامتی کے منافی کسی سرگرمی میں ملوث پایا  جائے گا اسے عدالت کے کٹہرے میں لایا  جائے گا-
 

شیئر: