Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہلال الاحمر کی کرفیو پاس کی سہولت

پاس کاغلط استعمال کرنے والے خود ذمہ دار ہوں گے (فوٹو،ٹویٹر)
سعودی ہلال احمر کی جانب سے کرفیو کے دوران بیماروں کو ہسپتال جانے کے لیے خصوصی پرمٹ جاری کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران ضرورت پڑنے پر ایسے مریضوں کو ہسپتال جانے کے لیے خصوصی اجازت ناموں کا انتظام کیا گیا ہے۔
کرفیو پاس کے اجرا کی سہولت 24 گھنٹے ہفتے کے ساتوں دن مہیا کی گئی ہے۔ مقامی ویب نیوز’سبق‘ نے ہلال احمر کےحوالے سے لکھا ہے کہ ’ہنگامی سینٹر 997 پرمریض اپنے موبائل سے اجازت طلب کرے گا جس میں بیماری کی نوعیت ظاہر کرنا ہو گی اگر نوعیت اس قسم کی نہ ہوئی جس میں ایمبولینس درکار ہو گی تو مریض کو قریبی ہسپتال لے جانے کے لیے موبائل پر ہی کرفیو پاس جاری کر دیا جائے گا‘
ہلال احمر کی جانب سے جاری ہونے والے کرفیو پاس میں یہ بھی وضاحت درج ہوتی ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں کرفیو قوانین کا اطلاق ہو گا۔
واضح رہے کہ یہ خصوصی سہولت ہلال الاحمر نے ایسے مریضوں کے لیے جاری کی ہے جن کا ہسپتال جانا ضروری ہو، ہسپتال کے علاوہ پاس کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرنے والے قانون شکنی کے زمرے میں شمار کیے جائیں گے۔
جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل کرفیو پاس میں وقت بھی درج ہو گا جس سے یہ واضح ہو سکے گا کہ کب ڈیجیٹل کرفیو پاس حاصل کیا گیا اور کتنی دیر تک باہر رہا گیا ہے۔

شیئر: