Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فی فرد ایک سینیٹائزر اور دس ماسک

وزارت صحت نے نوٹیفیکشن کے ذریعے مطلع کر دیا (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے ذیلی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام فارمیسز کوہینڈ سینیٹائز اور میڈیکل ماسک محدود تعداد میں فروخت کرنے کا پابند کیاجائے۔
نئے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے وزارت صحت نے نوٹیفیکشن کے ذریعے ذیلی ادارہ کو احتیاطی تدابیر سے مطلع کر دیا جس پرعمل درآمد کیاجارہا ہے۔
 ویب نیوز ’عاجل ‘ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے موجودہ حالات کے پیش نظر تمام فارمیسز اورصفائی کی اشیا فروخت کرنے والے سٹورزکو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایک شخص کو ایک بوتل سینیٹائز اور 10ماسک سے زیادہ فروخت نہ کیے جائیں۔
وزارت کا یہ اقدام احتیاطی تدابیر کے طور پراختیار کیا گیا ہے تاکہ ان اشیا کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزرات نے مزید ہدایت کی ہے کہ میڈیکل ماسک این 95 جو کورونا وائرس کے لیے مخصوص ہیں ایک شخص کو 2 سے زیادہ فروخت نہ کیے جائیں تاکہ ان کی قلت نہ ہواور زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ مستفیض ہوسکیں۔

میڈیکل ماسک کی قلت پیدا ہونے کے بعد تعداد محدود کر دی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

واضح رہے مملکت میں بھی میڈیکل ماسک اور ہینڈ سینیٹائزکی قلت پیدا ہونے کے بعد وزارت نے اس امکان کو دورکرنے کے لیے تعداد محدود کر دی ہے۔
 کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد ماسک جو کہ عام دکانوں پر بھی دستیاب ہوتا تھا اب اس میں کافی حد تک کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے اس حوالے سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جامع کارروائیاں کی جارہی ہیں تاکہ ماسک اور سینیٹائزر کی مصنوعی قلت کا خاتمہ کیاجاسکے۔

شیئر: