Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : کورونا کے 102 نئے مریض، ایک ہلاک

’کورونا کے باعث ایک عرب خاتون ہلاک ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: الامارات الیوم)
امارات میں کورونا کے 102 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق  وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں کے اضافے کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 570 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے باعث ایک خاتون مریضہ چل بسی ہے، یہ امارات میں مقیم 47 سالہ عرب خاتون تھی جسے مختلف طبی مسائل تھے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے تین مریض ایسے ہیں جو شفایاب ہوگیے ہیں اور انہیں قرنطینہ سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے فلپائنی اور دو انڈین تارک وطن ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے‘۔

شیئر: