Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا متاثرین کی تعداد دو ہزار سے زیادہ

پاکستان کے شہروں میں اس وقت لاک ڈاؤن ہے اور شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بدھ کی صبح تک کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے دو ہزار 43 مصدقہ کیسز ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 84 ہے۔ 
آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں وائرس کے متاثرین کی تعداد دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جہاں 708 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور نو ہلاکتیں ہوئیں۔ صوبے میں پانچ مریض صحت یاب بھی ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے 676 کیسز ہیں جبکہ 51 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے میں اب تک آٹھ اموات کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں وائرس کے کل متاثرین کی سرکاری تعداد 253 بتائی جا رہی ہے جبکہ صوبے میں اب تک چھ ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔
بلوچستان میں کل 158 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 17 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔ صوبے میں کورونا سے اب تک ایک ہلاکت کی سرکاری تصدیق ہوئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 58 مریض ہیں جبکہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کل چھ کسیز سامنے آئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 184 ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔
خیال رہے کہ منگل کو حکام نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قریب واقع تبلیغی جماعت کے مرکز رائیونڈ کی ملحقہ آبادیوں کا مکمل لاک ڈاون کر دیا تھا۔
 صوبہ سندھ میں بھی حکومت نے تمام تبلیغی مراکز کو قرنطینہ میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: