Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورنا سے مزید 6 ہلاک،157 مریضوں کا اضافہ

شہری اور مقیم احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کریں(فوٹو، ٹویٹر)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 6افراد کی ہلاکت اورمزید 157افراد کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اب تک کووڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1720 تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 99 افراد اس مہلک مرض سے شفایاب بھی ہوئے۔

264مریض اب تک صحتیاب ہو چکے(فوٹو، ٹویٹر)

سعودی عرب میں وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی جبکہ 264 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔
 وزارت صحت کی جانب سے یکم اپریل کو جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں سب سے زیادہ مدینہ منورہ میں مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جن کی تعداد 78رہی جبکہ مکہ مکرمہ میں 55، ریاض میں7، قطیف میں 6، جدہ اور الھفوف میں 3، 3،تبوک اور طائف میں 2، 2 اور الحناکیہ میں ایک شخص کا ’کووڈ 19‘ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے تحت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعض اہم علاقوں میں 24گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو سماجی میل ملاپ سے دور رکھا جاسکے۔
اس حوالے سے وزارت صحت اور دیگر اداروں کی جانب سے لوگوں کو مسلسل ہدایات کی جاری ہیں ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سماجی فاصلہ رکھیں اور میل جول سے گریز کریں۔
مملکت میں عوامی تفریحی مقامات کو بھی عارضی طور پر بند کر دیاگیا ہے جبکہ موبائل فونز پر اہم ہدایات پر مبنی پیغامات ارسال کیے جارہے ہیں جن میں بار بار اس امر کی تلقین کی جاتی ہے کہ گھروں پر رہتے ہوئے خود کو اپنے اہل خانہ کو محفوظ کریں۔

شیئر: