Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر کو باربر شاپ میں تبدیل کرنے والے گرفتار

گھر کو بابر شاپ بنانے والے حجام عرب ملک سے ہیں (فوٹو: سبق)
جازان میں اپنے گھر کو باربر شاپ بنانے والے دو حجاموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کا تعلق ایک عرب ملک سے ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان ریجن کی کمشنری نے کہا ہے کہ ’تفتیشی ٹیموں کو اطلاع ملی تھی کہ دو حجام دکانوں کو بند کرنے کے فیصلے کی نہ صرف خلاف ورزی کر رہے تھے بلکہ غیر قانونی طور پر اپنے گھر کو باربر شاپ میں تبدیل کر دیا تھا۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’چھاپہ مارنے پر دونوں حجاموں کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، گھر میں حجامت کے اوزار بھی ضبط ہوئے ہیں۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ دونوں حجام  نہ صرف غیر معیاری اشیا استعمال کرتے تھے بلکہ صحت ضوابط کی پابندی نہیں کرتے تھے۔‘
میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’دونوں کو گرفتار کرکے متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔‘
میونسپلٹی نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’باربر شاپس میں معیار صحت کے اصولوں کی پابندی نہ کرنے سے مختلف امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔‘

شیئر: