Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں کامیڈی فیسٹول، ٹکٹوں کی فروخت شروع کرنے کا اعلان

ٹکٹوں کی فروخت’ وی بک‘ پلیٹ فارم کے ذریعے ہوگی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل شیخ نے ریاض کامیڈی فیسٹول کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض 26 ستمبر سے 9 اکتوبر 2025 تک  فیسٹول کے پہلے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔ ٹکٹوں کی فروخت’ وی بک‘ پلیٹ فارم کے ذریعے ہوگی۔
ریاض کامیڈی فیسٹول اس شعبے میں دنیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی ایونٹس میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر سے 50 سے زیادہ  معروف کامیڈین شرکت کریں گے۔
یہ فیسٹول انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی ثقافتی اور فنکارانہ پیشکشوں کومتنوع بنانے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس میں عالمی شہرت یافتہ کامیڈین کو راغب کرکے ایک تخلیقی پلیٹ فارم فراہم کیا جاتا ہے۔
فیسٹول بولیوارڈ سٹی میں تین بڑے تھیٹرز ہوں گے۔ محمد العلی، بکر الشدی اور ایس ای ایف ایرینا کے نام سے یہ تھیٹر ہوں گے۔ کچھ پرفارمنس عنب ایرینا میں بھی رکھی گئی ہیں 
ایکس اکاونٹ پر پوسٹ کے مطابق میں جن معروف کامیڈین کی شرکت کی تصدیق ہو چکی ہے ان میں کیون ہارٹ، رسل پیٹرز، زارنا گارگ، وٹنی کمنگز، سیبسٹین مانیسکالکو، کامیڈین ماز جبرانی اور جو کوئے شامل ہیں۔
عزیز انصاری، نمیشں پٹیل، بل بر، اینڈریو شولز، ٹام سیگورا، سام موریل اور پیٹ ڈیوڈسن بھی فیسٹول میں شرکت کریں گے۔

 

شیئر: