Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے بیشتر مریض ایران سے آئے ، بحرینی وزرات صحت

’ کورونا وائرس‘ کے مزید 66 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے(فوٹو،سوشل میڈیا)
بحرینی وزارت صحت نے دعوی کیا ہےکہ  بیرون ملک سے آنے والے’ کورونا وائرس‘ کے متاثرین میں 68 فیصد کا تعلق ایران سے ہے-
بیرون ملک سے آنے والے متاثرین کی مجموعی تعداد 353 ریکارڈ کی گئی ان میں سے 241 کا تعلق ایران سے ہے-
العربیہ نیٹ کے مطابق 68 فیصد متاثرین ایران سے آئے جبکہ  57فیصد برطانیہ،12 مصر، 8 جرمنی، 8 عراق اور 27فیصد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

بحرین آنے والے مسافروں میں 68فیصد ایران سے آئے تھے(فوٹو، سوشل میڈیا)

بحرینی وزارت صحت کی جانب سے ٹویٹر پر مزید کہا گیا ہے’ کورونا وائرس‘ کے مزید 66 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے-
 نئے متاثرین کا تعلق سلمبار میں قیام پذیر غیرملکی کارکنان سے ہے انہیں وہاں بدھ کو احتیاطی طور پر قرنطینہ میں رکھ دیا گیا تھا۔
 بعض مریضوں میں کرونا کی کچھ علامتیں ظاہر ہونے کے بعد انہیں احتیاطی طور پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا- اس سے قبل انہیں گھرو ں میں رہنے کے لیے کہا گیا تھا-
کورونا ٹیسٹ سے اب یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ نئے کورونا وائرس میں مبتلا ہیں-
 

شیئر: