Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی سب سے کم عمر مریضہ کون؟

وائرس سے متاثر ہونےوالی سب سے کم عمربچی فسلطینی ہے( فوٹو ، سوشل میڈیا)
دنیا بھر میں ’نئے کورونا وائرس‘ کی سب سے کم عمر مریضہ 2 سالہ فلسطینی بچی ہے۔  
الامارات الیوم کے مطابق حکومت فلسطین کے ترجمان ابراہیم ملحم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا شکارہونے والی سب سے کم عمر بچی کا تعلق فلسطین سے ہے بچی کی عمر دو برس ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق یہ کورونا کی سب سے کم عمر مریضہ ہے۔

فلسطین میں 30سالہ خاتون بھی کورونا سے متاثر ہوئی ہیں(فوٹو ، سوشل میڈیا)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فلسطینی حکومت نے توجہ دلائی ہے کہ ہمارے یہاں ایک 30 سالہ خاتون کورونا وائرس میں مبتلا ہے۔ یہ ماں بننے والی ہے۔ ایک سولہ سالہ لڑکا بھی کورونا کا شکار ہوچکا ہے۔
فلسطینی حکومت نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وزارت صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں اور ایک علاقے سے دوسرے علاقے اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کا سلسلہ انتہا درجے تک محدود کردیں۔
فلسطینی حکومت کے ترجمان نے توجہ دلائی ہے کہ کورونا وائرس کے تمام مریض بیت لحم کے ’قرنطینہ‘ میں داخل کردیے گئے ہیں سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شیئر: