Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیٹ کا استعمال 33 فیصد بڑھ گیا

صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کی سہولت بھی مہیا کی گئی-(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈکمیونیکیشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس بحران کے باعث انٹرنیٹ کا استعمال 33 فیصد تک بڑھ گیا-
صارفین کو ان کی درخواست پر انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کی سہولت بھی مہیا کی گئی-
المدینہ اخبار کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونکیشن کمیشن کے گورنر ڈاکٹرمحمد بن سعود التمیمی نےنئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں انٹرنیٹ کی ضرورت اور اہمیت کے حوالے سے منعقدہ اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ سعودی عرب نئے کورونا وائرس سے نمٹنے پر مامور اداروں کو حفاظتی و احتیاطی تدابیر نافذ کرانے کے لیے انٹرنیٹ کی بھرپور سہولت فراہم کررہا ہے-
ڈاکٹرمحمد بن سعود التمیمی کے مطابق ان دنوں محفوظ رابطہ بے حد اہم ہوگیا ہے- آجکل سماجی تعلقات ہوں یا دفاتر کی سرگرمیاں’ سب کے لیے محفوظ رابطے کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے- 
التمیمی نے مزید بتایا کہ مواصلاتی خدمات پیش کرنے والوں کومزید سہولتیں دی جارہی ہیں-

شیئر: