Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 241 نئے مریضوں کی تصدیق

’ایک ایشیائی مریض ہلاک ہوا ہے جس کی عمر 51 سال تھی‘ ( فوٹو: الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں  ہفتے کو کورونا کے 241 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 1505 ہوگئی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ یہ ہے کہ بعض لوگ وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر میں تساہل سے کام لیتے ہیں اور معاشرتی فاصلے کو اہمیت نہیں دیتے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’کورونا سے شفا یابی حاصل کرنے والے نئے مریضوں کی تعداد 17 ہے۔ شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 125 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے باعث ایک عرب مریض ہلاک ہوا ہے، اس کی عمر53 سال تھی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک میں وفات پانے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے‘۔
 

شیئر: