Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں صفائی مہم ، شیخ السدیس خود شریک

السدیس نےصفائی عمل میں کارکنان کا ساتھ دیا-(فوٹو ایس پی اْ)
 مدینہ منورہ  میں مسجد نبوی کے زائرین کو کورونا وائرس سے بچانے اور مہلک وائرس کوزائرین میں پھیلنے سے روکنے کے لیے غیر معمولی صفائی مہم مسلسل چلائی جارہی ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس مسجد نبوی اور اس کے صحنوں کو سینیٹائز کرنے کی مہم شریک ہوئے-

کورونا  پھیلنے سے روکنے کے لیے غیر معمولی صفائی مہمچلائی جارہی ہے-(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے سینٹائز کا کام کرنے والے کارکنان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے جراثیم کش ادویہ کے محلول کا سپرے خود کیا اور صفائی عمل میں کارکنان کا ساتھ دیا-
ڈاکٹر السدیس نے سینٹائز مہم میں حصہ لے کر دنیا بھر کے مسلمانوں کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ سعودی عرب کے قائدین مسجد نبوی کو بے حد عزیز رکھتے ہیں-

زائرین کو نئے کورونا سے بچانا سب سے اہم ہے-(فوٹو ایس پی اے)

 واضح رہے کہ اسلام نے مساجد اور زائرین کے اعزاز و اکرم کا حکم دیا ہے اس سلسلے میں زائرین کو نئے کورونا سے بچانا سب سے اہم ہے-

 

شیئر: