Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن سامان کیسے وصول کریں؟

سامان کے اوپری حصے کو اگر ممکن ہو تو سینیٹائز کیا جائے-(فوٹو عاجل)
نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچنے کے لیے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی اپنا بیشتر وقت گھروں میں گزار رہے ہیں-
اشیائے صرف اورضروری سامان آن لائن طلب کیا جارہا ہے اور ہوم ڈلیوری سروس کا رواج بڑھا ہوا ہے- اس ماحول میں ایک بڑا سوال یہ کیا جارہا ہے کہ مقامی شہری اور تارکین وطن آن لائن طلب کیا گیا سامان کس طرح وصول کریں تاکہ وہ کورونا وائرس لگنے سے محفوظ رہیں-
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نےآن لائن سامان وصول کرنے کا طریقہ کاربتایا ہے-
سب سے پہلے صارف یہ اطمینان کرے کہ ہوم ڈلیوری سامان فراہم کرنےوالی کمپنی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونکیشن کمیشن کے یہاں رجسٹرڈ ہے یا نہیں۔ صرف ایسی کمپنی کی سروس حاصل کی جائےجو کمیشن کے یہاں رجسٹرڈ ہو-
ہوم ڈلیوری سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے اہلکار سے سامان کی وصولی کے وقت کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائے-
سامان کی قیمت کیش میں دینے کے بجائے آن لائن ادا کرنے کی کوشش کی جائے-
سامان وصول کرنے کے بعد دونوں ہاتھ بہت اچھی طرح صابن اور پانی سے دھویے جائیں-

سامان وصول کرنے کے بعد سامان پر لگے پلاسٹک سےچھٹکارا حاصل کیا جائے-(فوٹو سوشل میڈیا)

ہاتھ دھونے سے قبل چہرے پر ہاتھ نہ لگایا جائے-
سامان وصول کرنے کے بعد تھیلوں اور سامان پر لگے پلاسٹک سے فورا چھٹکارا حاصل کیا جائے- سامان کے اوپری حصے کو اگر ممکن ہو تو سینیٹائز کیا جائے-
سعودی وزارت صحت نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ اگر نئے کورونا وائرس سے متعلق ان کے ذہن میں کوئی استفسار ہو تو اس کا جواب 937 پر رابطہ کرکے حاصل کیا جائے- یہ سروس چوبیس گھنٹے مہیا ہے-
وزارت صحت نے تاکید کی ہے کہ تمام شہری اور تارکین عموما تنفس کے امراض سے بچنے کا اہتمام کریں اور وائرس لگنے سے بچنےکے لیے جو ہدایات وزارت صحت نے جاری کی ہیں ان کی پابندی کی جائے-

شیئر: