Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے شبے میں پانڈا نے کعکیہ برانچ بند کردی

’جراثیم سے پاکی کا یقین ہونے کے بعد برانچ کو کھول دیا جائے گا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے معروف سپر سٹور پانڈا کورونا وائرس کے شبے میں مکہ مکرمہ میں کعکیہ برانچ بند کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پانڈا نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شفافیت اور گاہکوں کے ساتھ ایمانداری کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اعلان کر رہے ہیں کہ مذکورہ برانچ میں تین کارکنوں میں کورونا کا شبہ ہوگیا تھا‘۔
پانڈا نے کہا ہے کہ ’روزانہ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ کارکنوں کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں وزارت صحت کے حوالے کر دیا گیا‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’اپنے گاہکوں اور کارکنوں کی سلامتی کے لیے ہم نے کعکیہ برانچ بند کردی ہے۔ تمام کارکنوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ برانچ میں صحت اور سلامتی کے ضوابط کے تحت صفائی اور جراثیم کش ادویہ کا استعمال کیا جا رہا ہے‘۔
پانڈا نے کہا ہے کہ ’برانچ میں جراثیم سے پاکی کا یقین ہوتے ہی دیگر برانچوں سے عملہ طلب کیاجائے گا۔ بعد ازاں برانچ کو کھول دیا جائے گا‘۔

شیئر: