Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا کی نگرانی کس طرح؟

حتمی رپورٹ کا جائزہ لینے بعد فیصلہ صادر کیاجاتاہے (فوٹو، سوشل میڈیا)
 
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے سوشل میڈیا  پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور تدارک کےلیے کارروائی کا سہ نکاتی طریقہ کار جاری کردیا ہے۔
سعودی نیوز چینل ’الاخباریہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیرقانونی سرگرمیاں مشاہدے میں آرہی ہیں-

مخصوص ٹیم میں شامل ماہرین 24 گھنٹے سوشل میڈیا کی نگرانی کرتے ہیں(فوٹو،ٹیوٹر)

پبلک پراسیکیوشن نے ان سرگرمیوں پر نظر رکھنے، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی اور گرفتار کرنے یا پوچھ گچھ کے لیے دفتر میں طلب کرنے کا طریقہ کار متعین کیا ہے۔
 ترجمان کا کہناہے کہ پبلک پراسیکیوشن نےایک نگراں مرکز قائم کیا ہےجو24 گھنٹے کام کرتا ہے- اسکے اہلکار سماجی رابطہ سائٹس پر پیش کیے جانے والے وڈیو کلپ اورابلاغی مواد پر نظر رکھتے ہیں-
تکنیکی ٹیم میں شامل ماہرین وڈیو کلپس کا مشاہدہ کرنے کے بعدرپورٹ تیار کرنے کے بعد اس کے بارے میں تمام تفصیلات مہیا کرتے ہیں جن میں بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ وڈیو کب اور کہاں سے جاری کی گئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ   رپورٹ قانونی ٹیم کو پیش کی جاتی ہے- ماہرین وڈیو کلپ کے بارے میں اپنا قانونی نقطہ نظر پیش کرتے ہیں- اگلا مرحلہ کارروائی کا ہوتا ہے جسے ہم تیسرا مرحلہ کہتے ہیں اس کے تحت غیر قانونی وڈیو جاری کرنے والے کی گرفتاری یا اسے دفتر طلب کرنے کا حکم جاری کیا جاتا ہے-

رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو طلب کیاجاتاہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

یہ سارا کام پبلک پراسیکیوشن کے سیکریٹری کی نگرانی میں انجام دیا جاتا ہے۔ آخر میں حتمی رپورٹ پبلک پراسیکیوٹر کو پیش کی جاتی ہے جو متعلقہ وڈیو کی بابت عمل درآمد کا حکم جاری کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی حکام نے حالیہ ایام میں سوشل میڈیا پر سرگرم کچھ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے جنہوں نے نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے تحت کرفیو توڑ کر اس پر فخر کا اظہار کیاتھا۔

شیئر: