Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے سب سے زیادہ متاثرین کہاں؟

مدینہ ریجن میں متاثرین کی تعداد 510 تک پہنچ گئی ہے-(فوٹو روئٹرز)
 سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں متاثرین کی تعداد 510 تک پہنچ گئی ہے- ان میں 480 ایکٹیو کیس ہیں 16 کی اموات ہوچکی ہے-
چار صحت یاب ہوچکے ہیں- باقی دس افراد روبصحت ہورہے ہیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے حوالے سے مدینہ منورہ سعودی عرب کے سرفہرست شہروں میں شامل ہوگیا ہے-
جمعہ کو نئے متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد مکہ مکرمہ میں ریکارڈ کی گئی مدینہ منورہ دوسرے نمبر پر آگیا-
 مدینہ منورہ شہر جمعرات کو پہلے نمبر پر تھا- وہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 498 ہوگئی- جمعہ کو 78 جبکہ جمعرات کو 89 نئے مریض ریکارڈ کیے گئے تھے-
مدینہ منورہ کی ینبع کمشنری میں جمعہ کو نئے 9 مریض ریکارڈ پر آئے- مدینہ منورہ صوبے کی کمشنریوں میں سب سے زیادہ متاثرین کا تعلق اسی کمشنری سے ہے-

ینبع کمشنری میں جمعہ کو نئے 9 مریض ریکارڈ پر آئے-فوٹوعرب نیوز)

ینبع کے بعد دوسرا نمبر الحناکیہ کمشنری کا ہے جہاں دو نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں ۔العلا تیسرے نمبر  پر ہے جہاں صرف ایک متاثر پایا گیا-
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے جمعہ کو مدینہ منورہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید محلوں میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو لگادیا ہے-
عمل درآمد جمعہ 10 اپریل سے تا اطلاع ثانی کردیا گیا-

شیئر: