Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویڈیو کال کے دوران ماسک، مودی پر تنقید

مودی نے مشاورت کے لیے انڈیا کے 21 وزرا اعلی سے ویڈیو کال پر میٹنگ کی (فوٹو: ٹوئٹر)
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے متعدد ممالک کی حکومتیں مختلف طرح کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے باہمی مشاورت کے لیے ویڈیو میٹینگز اور کانفرس کالز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
ہمسایہ ملک انڈیا میں بھی سنیچر کو کورونا وائرس پر ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی نے وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے مشاورت کرنے کے لیے 21 انڈین ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ بات کی تھی جس کے بعد لاک ڈاون میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو کانفرنس کے دوران لی گئی وزیراعظم مودی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر بحث کر رہے ہیں۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مودی نے ویڈیو کال کے دوران کپڑے کو ماسک بنا کر اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا ہے۔
ٹوئٹر صارف راحل کنول نے انڈین وزیراعظم کی تصویر شئیر کی اور اسے عنوان دیا کہ وزیراعظم گھر کا بنا ماسک پہنے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے مودی کی اس تصویر پر دلچسپ تبصرے کیے۔ بزنس جرنلسٹ پروسنجیت دتا نے لکھا کہ 'کیا ان کا مانیٹر بھی متاثر ہے؟ ویڈیو کال کے دوران کون ماسک پہنتا ہے؟'

اس تصویر کے نیچے بہت سے لوگوں نے انڈین اداکاروں اور سیاست دانوں کی تصاویر بھی شئیر کی جو گھر پر ماسک بنا رہے ہیں ۔ ٹوئٹر صارف صابر اظہری کا کہنا تھا کہ لوگ غور سے تصویر بھی نہیں دیکھتے انہوں نے ماسک نہیں پہنا ہوا بلکہ کندھے پر رکھا جانے والا کپڑا جسے ’گمچا‘ کہتے ہیں اس سے ہی منہ ڈھانپا ہوا ہے۔

ایک ٹوئٹرصارف راجیش نے لکھا کہ 'ہو سکتا ہے اس ویڈیو کال کا انتظام کرنے کے لیے ان کے اردگرد لوگ موجود ہوں۔'

مہوش اعجاز نے لکھا کہ 'کیا انہیں لگتا ہے کہ وائرس کوئی سافٹ وئیر ہے جو ویڈیو کال کے دوران لگ سکتا ہے؟
جس کے جواب میں مریتنجے مانی نے لکھا کہ 'میڈم کیا آپ نے کبھی آگاہی کے بارے میں سنا ہے؟

جہاں سوشل میڈیا صارفین نے مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں انڈین سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہمنا شہباز شریف پر بھی تبصرہ کیا جانے لگا۔
ایک ٹوئٹر صارف فیصل بھٹی نے لکھا کہ 'مناسب ہوگا اگر یہ سوال آپ شہباز شریف سے بھی پوچھیں جب وہ ماسک پہنتے ہیں تب!'

 

شیئر: