Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کرفیو کی ’فخریہ‘ خلاف ورزی مہنگی پڑی

خلاف ورزی کے اکا دکا واقعات ہی ریکارڈ پرآئے ہیں-(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلہوب کے مطابق کرفیو کی خلاف ورزی اور اس پر فخر کرنے والے دو سعودی شہریوں اورایک مقیم غیر ملکی کو گرفتار کرلیا گیا-
ترجمان نے بتایا کہ ’زیرحراست افراد سو شل میڈیا پر کلپس جاری کرکے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی تھی کہ وہ کرفیو کے دوران آزادانہ گھوم رہے ہیں‘-
’انہیں کسی کی پروا نہیں اور کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھنے کے دعوے فضول ہیں- ہم گھوم رہے ہیں اور کوئی پکڑنے والا نہیں‘-
اخبار 24 کے مطابق کرفیو خلاف ورزی کا مذاق اڑانے والے وڈیو کلپس  سوشل میڈیا پروائرل تھے- پبلک پراسیکیوشن نے ان افراد کی گرفتاری کے فوری احکا ت جاری کیے تھے-
وزارت داخلہ کے ترجمان  نے خبردار کیاکہ جو شخص کرفیو کی پابندی نہیں کرے گا اور کرفیو کے شاہی فرمان کے بارے میں شکوک و شبہات پھیلائے گااس کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی اسے انفارمیشن کرائمز کے انسداد کے قانون میں مذکور سزا دی جائے گی-

مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی کرفیو کے فیصلے کی پابندی کررہے ہیں-(فوٹوعاجل)

ترجمان نے توجہ دلائی کہ سیکیورٹی ادارے افو اہیں پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹیں گے- سوشل میڈیا پر جو کچھ خلاف قانون پیش کیا جائے گا اس کا سختی سے نوٹس لیں گے-
طلال الشلہوب نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے  اپیل کی کہ وہ افواہیں پھیلانے میں حصہ نہ لیں-
ترجمان کا کہنا تھا کہ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی کرفیو کے فیصلے کی پابندی کررہے ہیں- خلاف ورزی کے اکا دکا واقعات ہی ریکارڈ پرآئے ہیں-

شیئر: