Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کی خلاف ورزی،ایک اور گرفتاری

پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں عسیر پولیس نے کرفیو کی خلاف ورزی کے چالان پر وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کرنے والےسعودی شہری کو گرفتار کرلیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عسیر پولیس کے ترجمان زید بن محمد الدباش نے بتایا کہ’ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرلتھا جس میں مقامی شہری سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف بد زبانی کررہا ہے‘-
مزید پڑھیں
 ’کرفیو کی خلاف ورزی کے چالان پر پولیس والوں کو برا بھلا کہہ رہا تھا‘-
ترجمان نے کہا کہ پولیس نے جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کے تعاون  سے سوشل میڈیا پر کلپ ڈالنے والے کی نشاندہی کی اور بالاخر اسے گرفتار کرلیا-
مقامی شہری عمر کے تیسرے عشرے میں ہے- اسے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہےجہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی-

شیئر: