Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: معذوروں کے لیے قومی پروگرام برائے کورونا ٹیسٹ

’طبی ٹیم معذور افراد کے گھر جاکے ان کا معائنہ کرے گی‘ ( فوٹو: الامارات الیوم)
امارات نے معذور اور بزرگ افراد کے لیے قومی بروگرام برائے کورونا ٹیسٹ شروع کیا ہے جس کے تحت وزارت صحت کا طبی عملہ گھروں میں جا کے معائنہ کرے گا۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے  مطابق ولی عہد ابوظبی اور مسلح افواج کے سربراہ شیخ محمد بن زاید نے کہا ہے کہ ’بلند ہمت ( معذور) افراد کے لیے آج ہم نے قومی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس میں شہری وغیر ملکی سب شامل ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری کوشش کے تحت معذور افراد کو طبی مراکز آنے کی زحمت سے بچاتے ہوئے پروگرام شروع کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ’معاشرے کے بلند ہمت ( معذور) افراد ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ ہفتہ تک کے اعداد شمار کے مطابق امارات میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3736 ہے۔ شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 588 ہے، کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے 20 ہیں جبکہ ایک مریض کی حالت نازک ہے۔

شیئر: