Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائم منسٹر فنڈ میں عطیات دیں: پیٹرسن

کیوین پیٹرسن نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ مشکل حالات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے (فوٹو:سوشل میڈیا)
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔  
انہوں نے پیر کو ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس سے نبردآزما ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ مشکل حالات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور ان لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں جنہیں سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

کیون پیٹرسن نے اپیل کی کہ 'میں ان تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں جو دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہیں کہ وہ پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ میں اپنے عطیات جمع کرائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں سے کورونا ریلیف فنڈ میں پیسے جمع کرانے کی درخواست کی تھی۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین پاکستانیوں کے لیے ہمدردانہ جذبات رکھنے پر کیوین پیٹرسن کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

نیب دا ڈینٹسٹ نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ 'اس نیک نیتی کے عمل پر آپ کا شکریہ۔ امید کرتے ہیں کہ دنیا اس وبا پر جلد قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

سہیل اے نامی صارف نے لکھا کہ کیوین پیٹرسن آپ کا شکریہ! آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ ہر کسی کی امداد معنی رکھتی ہے۔ مجھے امید ہے دیگر کھلاڑی بھی آپ کی اس آواز سے آواز ملائیں گے۔

ساحل وورا نامی انڈین صارف نے لکھا کہ 'انڈیا کے لیے بھی کچھ ایسا کیجیے.'

شیئر:

متعلقہ خبریں