Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کرکٹرز کا ویڈیو کال پر 'میچ'

ویڈیو کال پر ہونے والے 'میچ' میں حسن علی، وہاب ریاض اور امام الحق نے حصہ لیا (فوٹو: اے ایف پی)
کورونا وائرس کے باعث ہر کوئی گھروں میں بند ہے، ایسے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنا وقت کیسے گزار رہے ہیں، اس کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کچھ الگ ہی کر رہے ہیں۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض، حسن علی اور امام الحق ویڈیو کال پر میچ کھیل رہے ہیں۔ سننے میں عجیب لگتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے کافی چرچے ہو رہے ہیں۔
وہاب ریاض نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے اس کال کی ویڈیو شئیر کی ہے جس میں حسن علی بھرپور تیاری کے ساتھ ویڈیو کال پر بال کرواتے ہیں جبکہ دوسری سکرین میں نظر آنے والے امام الحق فورا کیچ پکڑ کر شان مسعود کو آؤٹ کر دیتے ہیں اور ساتھ ڈانس بھی کرتے ہیں جس پر وہاب ریاض سمیت سب کھلاڑی ہنس پڑتے ہیں۔

یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے وہاب ریاض نے سوشل میڈیا صارفین سے پوچھا کہ 'ہم کیسا کھیل رہے ہیں؟ آپ ہمیں 10 میں سے نمبر دے کر اپنی رائے کے بارے میں آگاہ کریں۔' صارفین میں سے کسی نے پورے نمبر دیے تو کسی نے آٹھ یا سات اور کچھ صارفین نے تنقید بھی کی۔
ٹوئٹر صارف اعجازز احمد کا کہنا تھا کہ 'بالآخر لڑکے ایکشن میں آ ہی گئے۔'

ٹوئٹر صارف عنیا ڈار نے لکھا کہ 'وہاب بھائی کو فیلڈ پر کبھی اس طرح ہنستے ہوئے نہیں دیکھا، زبردست لگ رہے ہیں۔'

جہاں بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے پورے نمبر دیے وہیں تنیقد کرنے والے بھی آگئے۔ ٹوئٹر صارف جنید اشرف نے لکھا کہ 'آپ لوگوں کو بھی شاہد آفریدی کی طرح کچھ کرنا چاہیے آپ لوگوں نے اپنا سٹیج شو لگایا ہوا ہے۔'

 

شیئر: