Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

506 سعودی شہری لندن سے وطن پہنچ گئے

کورونا وائرس کے سبب فلائٹس بند ہوجانے کے باعث ایسے سعودی شہری جو دیگر ملکوں میں پھنس گئے تھے ان کی وطن واپسی کے لیے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق گذشتہ روز لندن سے ریاض کے لیے خصوصی پرواز کا بندوبست کیا گیا۔ اس فلائٹ میں 254 سعودی شہریوں کو وطن پہنچایا گیا ہے۔
دوسری پرواز 252 مسافروں کو لے کر لندن سے جدہ پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ائیرپورٹ پر صحت اصول اپنائے گئے ہیں (فوٹو ایس پی اے)

سعودی ائیرلائنز کی  دو خصوصی پروازوں کے ذریعے 506 مسافر لندن سے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے ہیں۔
سعودی حکومت دیگر ملکوں سے بھی اپنے شہریوں کو بحفاظت وطن واپسی کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔
مسافروں کے لیے تین مقامات پر 12طرح کے احتیاطی چیک اپ کرانا ضروری ہیں۔ طیارے میں سوار ہونے سے قبل، طیارے میں سوار ہونے کے بعد بھی چیک اپ کیا جاتا ہے۔

حکومت اپنے شہریوں کو بحفاظف وطن واپسی کی سہولت فراہم کررہی ہے(فوٹو ایس پی اے)

ریاض ائیرپورٹ پر سعودی وزارت صحت کی جانب سے بھی ڈیسک قائم کیا گیا ہے جہاں مسافروں کی صحت کی سکرینگ ہوتی ہے۔
تھرمل کیمروں کے ذریعے سکرینگ کے بعد کسی مشکوک مسافر کو محفوظ طریقے سے قرنطینہ میں پہنچا دیا جاتاہے۔
وزارت سیاحت کی جانب سے قائم کئے گئے گیسٹ ہاوس میں ان مسافروں کو 14 دن کے لیے الگ تھلگ قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہاں پر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صحت اصول بروئے کار لائے گئے ہیں۔

گیسٹ ہاوس میں 14 دن کے لیے قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی عرب واپس آنے والے شہریوں نے  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیرون ملک قیام کے دوران خصوصی دیکھ بھال پر قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے وطن واپس آنے کے خواہش مند شہریوں کو کہا ہے کہ مملکت واپسی کے لیے ویب سائٹ
http://www.mofa.gov.sa/es پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
 

شیئر: