Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رُک جانے والے عمرہ زائرین ہمارے مہمان تھے‘

دو ہفتے کے دوران 980 عمرہ زائرین کو روانہ کیاگیاہے(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ہفتے کے دوران 980 عمرہ زائرین کو ان کے ملکوں کو روانہ کیا گیا ہے جو کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں رہ گئے تھے۔
 ویب نیوز ’سبق ‘ سے گفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی حج منسٹر ’مشاط‘ نے مزید کہا کہ ’عمرہ سیزن کے دوران سعودی عرب میں رہ جانے والے تمام عمرہ زائرین وزارت حج و عمرہ کی ضیافت میں تھے وہ ہمارے مہمان کے طور پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہے۔
وزارت حج و عمرہ نے مہمان عمرہ زائرین کی بہترین خدمت کی اور ان کی تمام ضرورتوں کا خیال رکھا گیا۔
نائب وزیر حج نے مزید کہا ’کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی فضائی سفر پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے بعد مملکت میں 1250 معتمرین رہ گئے تھے جنہیں وقتا فوقتا ان کے ملکوں کوروانہ کیا گیا۔
ڈاکٹر مشاط کا مزید کہنا تھا کہ ’مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 980 عمرہ زائرین ویزوں کی میعاد ختم ہونے اور پروازیں بند ہونے کی وجہ سے اپنے ملک نہیں جاسکے تھے۔ ان تمام زائرین کو گزشتہ 2 ہفتوں کے اندر خصوصی پروازوں کے ذریعے انکے ملکوں کو روانہ کردیاگیا ہے ‘۔
واضح رہے وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کی واپسی سے قبل تمام زائرین کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا تاکہ اس امر کی یقین دہانی کی جاسکے کہ کوئی زائر مرض میں مبتلا تو نہیں۔

شیئر: