پہلے گھرمیں فارغ بیٹھنے والوں کو طرح طرح کے طعنے دیے جاتے تھے اور انہیں نکما، نالائق اور فالتو سمجھا جاتا تھا لیکن ان دنوں جو گھر میں بیٹھا ہے وہی عقل مند ہے۔
کورونا وائرس نے دنیا بھر میں دہشت ہی اتنی پھیلا رکھی ہے کہ اب لوگ باہر نکلنے کے بجائے گھروں تک محدود رہنے میں ہی اپنی عافیت سمجھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’کیا میں نے اپنی آخری فلم دیکھ لی؟‘Node ID: 470991
-
قرنطینہ میں اپنے ساتھ کرکٹ کیسے کھیلیں؟Node ID: 471231
-
لاک ڈاؤن میں وہ بھی زیربحث جو ’نظرانداز‘ ہو جاتے ہیںNode ID: 471946
مگر ہمارے اردگرد ایسے لوگ بھی ہیں جو اس ساری صورتحال کے باوجود خود کو 'بہادر' ثابت کرنے کے لیے باہر نکلنے سے باز نہیں آتے۔
شوبز انڈسٹریسے تعلق رکھنے والے اداکار، گلوکار سیاسی لیڈران سمیت کھلاڑیوں سمیت مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کررہے ہیں۔
اسی طرح آج اتوار کو راولپنڈی پولیس کے ٹوئٹر اکاونٹ سے 6 سالہ بچی کی ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں وہ سر پر پولیس ٹوپی پہنے کہہ رہی ہیں کہ 'میرے بابا گھر سےدور ڈیوٹی پر ہیں آپ لوگوں کے لیے اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ آپ گھر پر رہیں ان کے لیے تاکہ ہم سب مل کر کورونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں ڈٹ کر مقابلہ کرسکیں شکریہ۔'
سوشل میڈیا پر اس سے قبل بھی کئی بچوں کی ویڈیوز شئیر ہوتی دیکھی گئی ہیں جس میں بچے اپنے معصومانہ انداز میں شہریوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
کئی بچوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احیتاطی تدابیر پر بھی ویڈیوز بنائی ہیں۔
Please #StayHomeStaySafe #coronavirusinpakistan pic.twitter.com/XmQzOlNFI7
— City Traffic Police, Rawalpindi (@ctprwp) April 18, 2020