Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی وزرائے خارجہ کا آن لائن اجلاس

ورکنگ کمیٹی میں شامل وزرائے خارجہ شریک ہوں گے-(فوٹو سوشل میڈیا)
اسلامی کانفرنس تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بدھ کو سعودی عرب کی صدارت میں ہوگا-
وڈیو اجلاس میں او آئی سی کی ورکنگ کمیٹی میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کےسیکریٹری جنرل یوسف العثیمین نے اتوار کو اپنے بیان میں بتایا کہ نئے کورونا وائرس کی وبا کے روکن ممالک کی صحت عامہ اور مالی استحکام پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا-
سیکریٹری جنرل  کے مطابق جب سے کورونا کی وبا شروع ہوئی ہے او آئی سی مختلف حفاظتی اقدامات کررہی ہے- ہنگامی اجلاس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے-
یہ اجلاس انسانی بحران کے دوران رکن ممالک میں تعاون اور یکجہتی کے فروغ کے لیے او آئی سی کے منشور کےتحت ہورہا ہے-
العثیمین نے مزید بتایا کہ اوآئی سی اور اس کے ماتحت ادارے رکن ممالک کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے رکن ممالک پر وبا کے اثرات کم کرنے والے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے- اس سلسلے میں اسلامی ترقیاتی بینک آئی ڈی بی اور اسلامی تعاون فنڈ اپنا تعاون کررہے ہیں-

شیئر: