Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان المبارک میں سرکاری و نجی شعبے کے ڈیوٹی اوقات کیا ہوں گے؟

’نجی شعبے کے ملازمین ڈیوٹی کے ایام میں روزانہ 6 گھنٹے کام کریں گے‘ ( فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری ونجی شعبے کے ڈیوٹی اوقات جاری کر دیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کے دوران وزارتیں، سرکاری محکمے اور اداروں میں 5 گھنٹے ڈیوٹی ہوا کرے گی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سرکاری محکموں کے ملازمین صبح 10 بجے ڈیوٹی کا آغاز کریں گے جبکہ دوپہر 3 بجے ڈیوٹی ختم ہوجائے گی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نجی شعبے کے ملازمین ڈیوٹی کے ایام میں روزانہ 6 گھنٹے کام کریں گے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’ہر ادارہ اپنے ملازمین کے ڈیوٹی اوقات کا آغاز اور اختتام اپنی سہولت کے مطابق طے کرے گا‘۔

شیئر: