Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سزا کیا؟

سکیورٹی اہلکاروں کو شہری اورغیرملکی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیاٗ)
سعودی عرب میں مختلف مقامات سے متعدد سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی کرفیو کی خلاف ورزی اور بعض سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کی رپورٹوں پر حراست میں لیے گئے ہیں-
 یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی پر حراست میں لیے جانے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے- 

کرفیو کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد پر فوجداری قانون لاگو ہوگا (فوٹو: سوشل میڈیا)

اخبار 24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان نے کرفیو کی خلاف ورزی اور بعض سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کی رپورٹوں پر حراست میں لیے گئے افراد کے حوالے سے سوالات کے جواب دیے ہیں-
پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان نے بتایا کہ 'جن لوگوں کو کرفیو کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے ان پر فوجداری قانون لاگو ہوگا- قانون اجازت دے گا تو انہیں رہا کر دیا جائے گا-اگر قانون انہیں حراست میں رکھنے کے لیے کہے گا تو انہیں حراست میں ہی رکھا جائے گا-'
پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان نے سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ آوروں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'اس قسم کے واقعات بہت کم ہوئے ہیں-'
'مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی سکیورٹی اہلکاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم یہ بات مدنظر رہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں اوران کی مشینوں پر حملہ بڑا جرم ہے- اس کی سزا سخت ہے-'
پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ 'وطن عزیز مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی سلامتی سرخ نشان ہے جسے عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جس نے سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا پبلک پراسیکیوشن اسے عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کرے گا-'
 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: