Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کون سے ریستوران رمضان میں کھلے رہیں گے

رجسٹرڈ ایپلیکیشن کے ذریعے ہی ریسٹورانٹ کھانا فراہم کریں گے(فوٹو، سوشل میڈیا)
وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ریستوران سہ پہر 3 بجے سے صبح 3 بجے تک کھلے رہیں گے-
وزارت داخلہ نے رمضان المبارک کے دوران ریستورانوں کانظام الاوقات تبدیل کردیا-  نئے نظام کے مطابق رمضان میں ریستوران سہ پہر تین بجے سے صبح تین بجے تک کھولے جائیں گے-


سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریستورانوں پر جو پابندیاں رمضان سے قبل تھی وہ اب بھی رہیں گی- کوئی بھی ریستوران اپنے یہاں گاہکوں کو کھانا پیش کرنے کا مجاز نہیں ہوگا-  ہوم ڈلیوری یا ہوم ایپلی کیشن کے ذریعے ریستوران کھانے پینے کی اشیا پیش فراہم کرنے کے مجاز ہوں گے-
ریستورانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ حفظان صحت کے ضوابط کی  پابندی کریں- ہوم ڈلیوری میں شامل اپنے عملے سے اس کی پابندی کرائیں-
رمضان سے قبل ریستورانوں پر پابندی تھی کہ وہ رات دس بجے تک ہی کھانے پینے  کی اشیا فراہم کرسکتے ہیں-
نئے نظام الاوقات کے مطابق انہیں سہ پہر تین بجے سے صبح تین بجے تک کھانے پینے کی سروس جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی-

حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی لازمی ہو گی (فوٹو،ایس پی اے)

وزارت داخلہ نے تمام ریستورانوں کو تاکید کی ہے کہ وہ صحت عامہ کی خاطر حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں اور مفاد عامہ سے متعلق جاری کردہ ہدایات کا احترام کریں-

شیئر: