سعودی عرب کے عسیر ریجن میں میونسپلٹی نے ابہا شہر میں ملاوٹی شہد کا گودام سیل کرکے ملاوٹی شہد فروخت کرنے والے غیرملکی کارکنان کو گرفتار کر لیا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق عسیر کے میئر ڈاکٹر ولید الحمیدی نے بتایا کہ میونسپلٹی کی ٹیمیں ابہا بازار کے تفتیشی دورے پر تھیں- معائنے سے پتہ چلا کہ غیرملکی کارکن ایک دکان کو ملاوٹی شہد کے گودام میں تبدیل کیے ہوئے تھا-
دکان میں ملاوٹی شہد بھاری مقدارمیں سٹور کیا گیا تھا- جہاں غیرملکی کارکن شہد کو ڈبوں میں بھر کر ان پرمعروف برانڈ کے لیبل چسپاں کر رہے تھے-
ڈاکٹرالحمیدی نے مزید بتایا کہ گودام میں صفائی کا نظام غیرمعیاری تھا- شہد ذخیرہ کرنے اور اسے ڈبوں میں بھرنے کے لیے حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی نہیں کی جا رہی تھی-
عسیر کے میئر نے بتایا کہ 2200 کلو گرام ملاوٹی شہد ضبط کیا گیا- یہ انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا-