Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مریض 16 ہزار سے بڑھ گئے

سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مملکت بھر میں مزید 1197 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کے سبب 9 ہلاکتوں کے بعد تعداد 136 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے ریاض میں ہونے والی یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ کے بعد اب تک ’کووڈ 19‘ کے کنفرم کیسز کی تعداد 16 ہزار 299 ہو گئی ہےـ
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق مکہ مکرمہ میں ہوئی جہاں 364 افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی جبکہ مدینہ منورہ میں مجموعی مریضوں کی تعداد 120 رہی۔ جدہ میں 271 ، ریاض میں 170، دمام 43، الجبیل 26، الھفوف 34، الخبر 45، طائف میں 27 ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کورونا کی وبا سے صحتیاب ہونے والے 166 افراد کی اطلاع ملنے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 215  ہو گئی ہے ، انہوں نے مزید کہا ہے کہ  صحتیاب ہونے والوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

شیئر: