Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 605 نئے کیسز

پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 281 تک پہنچ گئی ہے(فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12  افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
 سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 605 نئے کیسز کے بعد ملک میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 13 ہزار 272  ہوگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 12 ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں اب تک اس وبا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 281 تک پہنچ گئی ہے۔  
نیشنل کمانڈ سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تین ہزار29  افراد کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں۔
ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں متاثرین کی تعداد پانچ ہزار  446ہوگئی ہے۔ پنجاب اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔
 سندھ میں چار ہزار 615 افراد میں وائرس پایا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار864 جب کہ بلوچستان میں 781 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
 دارالحکومت اسلام آباد میں 245 جب کہ گلگت بلتستان میں 318مریضوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں اب تک کل 59 کورونا کیسز ہیں۔
مرنے والے 281 افراد میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں 98، سندھ میں 81، پنجاب میں 83، بلوچستان میں 13 ہیں۔ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تین، تین ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک ملک میں ایک لاکھ 50 ہزار 756 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں صحت یاب ہوئے ہیں۔ پنجاب میں اب تک 1183 مریض اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ سندھ میں یہ ےعداد 872 ہیں۔
کے پی میں 515 اور بلوچستان میں 176 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں اب تک 216 مریض شفایاب ہو چکے ہیں جب کہ کشمیر میں یہ تعداد 35 اور اسلام آباد میں 29 ہے۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: