Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں آتشزدگی، خاتون اوربچوں کو بچا لیا گیا

دھواں بھر جانے سے خاتون اور 2 بچے فلیٹ میں پھنس گئے تھے(فوٹو، عاجل نیوز)
 سعودی عرب کے جازان ریجن میں شہری دفاع کی ٹیم نےالعارضہ کمشنری کے ایک فلیٹ میں لگنے والی آگ بجھا دی. آتشزدگی  سےفلیٹ میں دھواں بھر گیا تھا جس میں ایک خاتون اور 2 بچے پھنس گئے تھے.
 ویب نیوز ’عاجل ‘ نے ریجنل شہری دفاع کے حوالے سے بتایا کہ العارضہ کمشنری میں شہری دفاع کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی ہے.
مزید پڑھیں
آتشزدگی کی اطلا ع ملتے ہی شہری دفاع کے فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے. شہری دفاع کے یونٹس نے فوری طور پر آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا.
شہری دفاع کی دوسری ٹیم نے فلیٹ سے دھواں نکالنے کےلیے ایگزاسٹ فین نصب کیے تاکہ فلیٹ میں بھر جانے والے دھوئیں کو نکالا جاسکے.
امدادی ٹیم نے فلیٹ میں پھنسی ہوئی ایک خاتون اور 2 بچوں کو بحفاظت نکالا جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی.
شہری دفاع کی جانب سے کہا گیا ہےکہ فلیٹ میں آگ ایئرکنڈیشن کی وجہ سے لگی تھی. ای سی کے کیبل میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ سے دھواں بھر گیا تھا.
مزید پڑھیں
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بجلی کے آلات استعمال کرتے ہوئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے.
بجلی کے آلات خاص طور پر ساکٹ اور ایکسٹینشنز معیاری استعمال کیے جائیں ، غیر معیاری بجلی کے سامان کی وجہ سے شارٹ سرکٹ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے.

شیئر: