Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ : رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

’ٓتشزدگی کے باعث دو خواتین معمولی طور پر زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد دی گئی ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ کے الشوقیہ محلے میں واقع ایک رہائشی عمارت کے اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ کے باعث دو خواتین معمولی طور پر زخمی ہوگئیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے کہا ہے ’ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات 21 بجکر 56 منٹ پر آتشزدگی کی اطلاع ملی تھی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آگ بجھانے والی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور عمارت کے 50 رہائشیوں کو محفوظ مقام تک منتقل کر دیا‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’آگ ایک اپارٹمنٹ میں لگی تھی جس میں گھر کی رہائشی دو خواتین تھیں جنہیں بچا لیا گیا ہے‘۔
 

عمارت رہائشیوں سے احتیاطی طور پر خالی کرادی گئی ( فوٹو: سبق)

انہوں نے بتایا ہے کہ ’ایک سعودی خاتون اور ایک ان کی ایشیائی خادمہ کو معمولی زخم لگے جنہیں موقع پر طبی امداد دی گئی‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے‘۔

شیئر: